ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دگ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھایا سوال؛ کہا، حکومت نے ابھی تک نہیں دیا ہے ثبوت

دگ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھایا سوال؛ کہا، حکومت نے ابھی تک نہیں دیا ہے ثبوت

Tue, 24 Jan 2023 11:03:55    S.O. News Service

نئی دہلی ، 24؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر میں  کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا  کے  دوران  کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر  پاکستان کے خلاف ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر سوال اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ    حکومت نے ابھی تک سرجیکل اسٹرائک  کا ثبوت نہیں دیا ہے۔

سرجیکل اسٹرائک کے علاوہ  دگ وجے سنگھ نے 2019 میں پلوامہ  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے  کے حوالے سے  بھی وزیراعظم کو گھیرا۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ  پلوامہ حملے  کے دورا ن سی آر پی ایف آفسران نے کہا تھا کہ  فوجیوں کو  ہوائی جہاز کے ذریعہ منتقل کیا جائے،  لیکن وزیراعظم نے  اس سے اتفاق نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پلوامہ  میں دہشت گردانہ  حملے میں سی آر پی ایف  کے 40 جوان شہید ہوئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ 

واضح رہے کہ دگ وجے سنگھ   نے کئی دیگر معاملات پر بھی مرکزی سرکار پر سوالات اٹھائے   اور کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتی  نہ ہی وہ  یہاں کی پریشانی کا نمٹارہ  کرنا چاہتی ہے۔ دگ وجے سنگھ کے مطابق  حکومت جموں و کشمیر کی  پریشانی کو بنائے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیر فائل جیسی فلم بنتی رہیں اور ہندو مسلمان میں نفرت پھیلاتے رہیں -


Share: